• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور کی 5 ویں شکست، کوئٹہ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست

کوئٹہ کے 4 وکٹ پر  104، مزید 54 رنز درکار

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) تھری کے 23 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 6 وکٹ سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی اور ملتان سلطانز کو چوتھے نمبر پر دھکیل دیا ہے۔

پشاور زلمی کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 158 رنز کا ہدف

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 158رنز کا ہدف 4 وکٹ کے نقصان پر 19 اعشاریہ 2 اوورز میں حاصل کرلیا، اننگز کی خاص بات کپتان سرفراز احمد اور روسو کی ناقابل شکست 74 رنز کی شراکت رہی۔


پشاور زلمی نے ڈیوین اسمتھ 49، محمد حفیظ 31،کپتان ڈیرن سیمی کے ناقابل 35 اور رکی ویسلز کے ناٹ آئوٹ 31 رنز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 157رنز بنائے۔

کوئٹہ کی ٹاس جیت کر پشاور کو بیٹنگ کی دعوت

سرفراز الیون کی طرف سے اسد شفیق اور شین واٹسن نے اننگز کا آغاز کیا،دونوں کھلاڑیوں نے پہلی وکٹ پر 30 رنز کی شراکت قائم کی۔

اسدشفیق 9 رنز بناکر حسن علی کا پہلا شکار بنے،30 رنز پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد پیٹرسن میدان میں اترے۔

کوئٹہ کے 4 وکٹ پر  104، مزید 54 رنز درکار

کوئٹہ کی دوسری وکٹ 54 کے اسکور پر گری،1 چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 37 رنز بنانے والے واٹسن کو عمید آصف نے کامران اکمل کی مدد سے قابو کیا۔


پشاور زلمی کے لئے تیسری وکٹ 69 رنز پر گری،2 چھکے لگا کر 21 رنز بنانے والے پیٹرسن کو ڈاسن نے میدان بدر کیا۔

وہاب ریاض نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے رمیز راجہ جونیئر کو 9 کے انفرادی اسکور پر پویلین بھیجا تو اسکور 4 وکٹ پر 84 رنز تھا۔

پشاور کی 5 ویں شکست، کوئٹہ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست

کپتان سرفراز احمد اور روسو نے آئوٹ ہوئے گئے بغیر پانچویں وکٹ پر ذمہ دارانہ انداز سے بیٹنگ کرتے ہوئے بالترتیب 45 اور 30رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ٹیم کے لئے ناقابل شکست 74رنز کی پارٹنر شپ بنائی۔

کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد کو 6 چوکوں کی مدد سے 45 رنز کی پر اعتماد اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قراردیا گیا۔

پشاور کی 5 ویں شکست، کوئٹہ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست

پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال میں آج پھر ڈرامائی تبدیلی آئی، چوتھے نمبر پر موجود کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی اور اسلام آباد کو دوسرے،کراچی کنگز کو تیسرے اور ملتان سلطانز کو چوتھے نمبر پر دھکیل دیا ہے۔

لاہور قلندرز کی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی ہے، لیکن دیکھنا یہ ہے ملتان سلطانز، کراچی کنگز  اور پشاور زلمی میں دوسری کونسی ٹیم ہے جو ایونٹ کا کوالیفائی مراحلہ کھیلنے سے محروم رہتی ہے۔

11 مارچ کو دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ کھیلا جائے گا، جو پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔

تازہ ترین