کراچی (اسٹاف رپورٹر) پشاور میں منعقد ہونے والے بین الصوبائی گیمز کے لئے سندھ باسکٹ بال ٹیم کے ٹرائل پیر کوشام سات بجے آرام باغ باسکٹ بال کور ٹ پر ہوں گے، دریں اثناء سندھ گیمز کے لیئے کراچی مینز اینڈ ویمنز ہاکی ٹیم کے ٹرائل اتوار اور پیر کو دوبجے دن کے ایچ اے اسٹیڈیم پر ہوں گے۔