• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اور سیمنز کی ففٹیز، کراچی کا لاہور کو 164 رنز کا ہدف

بابر اور سیمنز کی ففٹیز، کراچی کا لاہور کو 163 رنز کا ہدف

پاکستا ن سپر لیگ(پی ایس ایل) تھری کے24ویں میچ میں کراچی کنگز نےلاہور قلندرز کو 164 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔

کراچی کنگز نے مقررہ 20اوور زمیں لیڈل سیمنز اور بابر اعظم کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت 5 وکٹ کے  نقصان پر اسکور بورڈ پر 163 رنز کا ہندسہ سجایا۔

کراچی کیخلاف لاہور کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

عماد وسیم الیون کی طرف سے لیڈل سیمنز اور جوڈینلی نے اننگز کاآغاز کیا ،19 کے اسکور پر 3رنز بنانے والے جوڈینلی کو یاسر شاہ نے میدان سے چلتا کیا۔

بابر اور سیمنز کی ففٹیز، کراچی کا لاہور کو 163 رنز کا ہدف

دوسری وکٹ پر لیڈل سیمنز اور بابراعظم نے 72 قیمتی رنز کی شراکت قائم کی اور کراچی کنگز کو میچ میں بڑے اسکور کے ٹریک پر ڈال دیا ، دونوں کھلاڑیوں نےا س دوران 1 بلند و بالا چھکے سمیت کئی بار گیند کو بائونڈری لائن کی سیر کرائی۔

پی ایس ایل تھری، ہر روز رنگ بدلتا میلہ

میچ میں نصف سنچری اسکور کرنے والے لیڈل سیمنز 1چھکے اور 8چوکوں کی مدد سے 55رنز بناکر سہیل خان کا شکار بنے تو ٹیم کا اسکور 2وکٹ پر 91 ہوچکا تھا۔

124 کے اسکور پر لاہور قلندرز کے سہیل خان نے 1چوکا لگاکر 12 رنز بنانے والے انگرم کو گلریز صدف کی مدد سے قابو کیا۔

بابر اور سیمنز کی ففٹیز، کراچی کا لاہور کو 163 رنز کا ہدف

چوتھی وکٹ پر بابر اعظم نے روی بھوپارا کے ساتھ مل کر 24 قیمتی رنز کی شراکت قائم کی، وہ اس دوران اپنی نصف سنچری مکمل کرنے میں بھی کامیاب رہے۔

بابر اعظم 148 کے اسکور پر 1 چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 61 رنز بناکر سہیل خان کا تیسرا شکار بن گئے۔

بابر اور سیمنز کی ففٹیز، کراچی کا لاہور کو 163 رنز کا ہدف

کراچی کنگز کی پانچویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی بوم بوم آفریدی تھے انہیں 6 کے انفرادی اسکور پر شاہین آفریدی نے بولڈ کیا۔

لاہور قلندرز کی طرف سے سہیل خان نے 3،شاہین آفریدی اور یاسر شاہ نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔

تازہ ترین