کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)اورماڑہ اور پسنی پولیس نے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں چرس قبضے میںلے لی پولیس کے مطابق ایس ایس پی گوادر برکت حسین کھوسہ کی ہدایت پر اور ماڑہ پولیس نے چاکرخان کے علاقے میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں غلام جان اور مارہ کو جبکہ پسنی پولیس نےآصف کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی ۔