کوئٹہ(سٹی ڈیسک)کوئٹہ شہر میں خود ساختہ قلت آب کے مسئلے پر متعلقہ حکام نوٹس لیں لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں ان خیالات کا اظہار تاجر ایکشن کمیٹی رجسٹرڈ بلوچستان کے چیئرمین جعفر خان کاکڑ،جنرل سیکرٹری حاجی نوراللہ،بسم اللہ،ثناء اللہ آغا،حاجی حکمت اللہ عطاء اللہ کاکڑ حاجی فضل الرحمان ، محمودآغا ودیگر نے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ متعلقہ حکام پانی فراہم کرنیکی بجائے مختلف حیلوں بہانوں سے کام لے رہے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ میں پانی کی قلت دور کی جائے ورنہ شدید احتجاج کیا جائیگا۔