وزیر داخلہ احسن اقبال نے لاہور میں شادی کی تقریب میں شرکت کی، ہال کا مقررہ وقت ختم ہونے پر لائٹس بند کر دی گئیں تو وزیر داخلہ نے موبائل فونز کی روشنی میں کھانا کھایا۔
وزیرداخلہ احسن اقبال نے لاہور میں سیاسی رہنما منیر چوہدری کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں شرکت کی۔
میڈیا سے گفتگو کے بعد جب وزیرداخلہ ہال میں پہنچے تو مقررہ وقت ختم ہونے پر انتظامیہ کی جانب سے شادی ہال کی لائٹس بند کردی گئیں۔ وزیر داخلہ احسن اقبال اور چند دیگر مہمانوں کو موبائل فونز کی روشنی میں کھانا، کھاناپڑا ۔