• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکست قبول کرنا جمہوری روایات کا حصہ ہے، سراج الحق


شکست قبول کرنا جمہوری روایات کا حصہ ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ شکست کو قبول کرنا جمہوری روایات کا حصہ ہے ۔

سینیٹ سے خطاب میں سراج الحق نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب میں کامیاب ہونے والے صادق سنجرانی اور سلیم مانڈوی والا کو مبارک دی ۔

ان کا کہناتھاکہ بلوچستان سے چیئرمین سینیٹ کا انتخاب اچھا ہے لیکن اب آپ وفاق کی علامت ہے،رضا ربانی نے اچھی روایات قائم کی ہیں، امید ہے نئے چیئرمین ان روایات کو مزید آگے بڑھائیں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے اپنے خطاب میں جذبات اور جوش سے بالاتر ہوکر ملک میں جمہوریت کے استحکام کے لئے کام کرنے پر بھی زور دیا ۔

تازہ ترین