وزیر داخلہ احسن اقبال سے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔
وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے مثالی تعلقات تاریخی، ثقافتی اور جغرافیائی بنیادوں پر قائم ہیں ، پاکستان ایران کے ساتھ تعلقات ڈویلپمنٹ پارٹنرشپ کی بنیاد پر مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ خطے میں مختلف شعبوں میں بے شمار مواقع موجود ہیں اورایران سے توانائی کے شعبے میں تعاون کو مزید تقویت دیں گے۔