• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرقانونی عمارتیں منہدم کرنے کیلئے ایس بی سی اے کی ٹیم کراچی سے سکھر پہنچ گئی

سکھر (بیورو رپورٹ) سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر غیر قانونی عمارتیں منہدم کرنے کیلئے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم کراچی سے سکھر پہنچ گئی۔ ڈائریکٹر ڈیمولیشن سندھ جمیل احمد میمن اور ریجنل ڈائریکٹر سکھر نوید عاصم کی نگرانی میں 57 رکنی ٹیم نے غیر قانونی عمارتوں کو منہدم کرنے کا سلسلہ شروع کردیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عبدالسجاد خان کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے سکھر میں قائم 17غیر قانونی عمارتوں کیخلاف کارروائی کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں، جناح چوک پر واقع کثیرالمنزلہ عمارت کا غیر قانونی طو رپر قائم ہونیوالا فلور منہدم کردیا گیا ہے جبکہ دیگر غیر قانونی عمارتوں کیخلاف بھی آپریشن جاری رہیگا، ہمیں تمام غیر قانونی عمارتوں کیخلاف کارروائی کرکے رپورٹ عدالت میں جمع کرانی ہے، غیر قانونی طور پر تعمیر ہونیوالی تمام عمارتوں کیخلاف آپریشن 18 سے 20 دن تک جاری رہیگا۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے کی گئی کارروائی کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری موجود تھی۔
تازہ ترین