• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ میں جو ہوا تحقیقات کی جارہی ہیں، مشاہد اللہ

کچھ لوگوں نے وعدہ کر کے بھی ووٹ نہیں دیا،مشاہد اللہ

مسلم لیگ ن کےرہنمامشاہد اللہ خان کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں جو کچھ ہوا اس کی تحقیقات کی جارہی ہیں،کچھ لوگوں نے ہم سے وعدہ کر کے بھی ووٹ نہیں دیا۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران ن لیگ کےرہنمامشاہد اللہ خان نے کہا کہ اس معاملے میں اصل کردار ان لوگوں کا ہے جو اس منظر میں نظر نہیں آرہے ۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اتحادی کا ساتھ دینے کا حق نبھایا، حیرت میں ہوں کہ ووٹوں میں اتنا فرق کیسے آگیا؟ سینیٹ میں جو ہوا اسے جمہوریت کی شکست سمجھتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ دوقوتیں کھینچ تان کر اسٹیج پر لائی گئیں، خود نہیں آئیں۔ آصف زرداری کارضاربانی کوردکرنا سیاسی نہیں۔ انہوں نےکہا کہ لوگ کہتے تھے آصف زرداری سب پر بھاری، اب کہا جائے گا جو آصف زرداری پر بھاری ،وہ سب پر بھاری۔

تازہ ترین