• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ بینک سکھر بیراج کیلئے فنانسنگ پر آمادہ، پی سی ون مانگ لی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ورلڈ بینک نے سکھر بیراج کیلئے فنانسنگ پر اصولی طورپر آمادگی ظاہر کردی ہے اور اس کیلئے صوبائی حکومت سے پی سی ون جمع کرانے کیلئے کہاگیاہے۔ یہ فیصلہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر پیچاموتھا ایلا ن گووان ، ان کی 14 رکنی ماہرین اور سیکٹر چیف کے وفد کے مابین ہونے والے اجلاس میں کیاگیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اسسمنٹ فائنڈنگس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بیراج کے اسٹرکچر کو محفوظ قرار دیا گیا تھا اور بحالی کے کام سے اس کی زندگی میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بیراج کے لیے ڈیزائن کردہ ڈسچارج 1.3ملین کیوسک ہے جس کی بحالی کا کام ہونا ہے اور اس میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ اگر عملدرآمد کے مرحلے کے دوران اضافی اسٹڈیز کی سفارش کی گئی ، اس سے بیراج کی سیلاب سے نبردآزما ہونے کی گنجائش 1.5 ملین کیوسک ہوجائے گی۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ بحالی کے کام پر 4 سال کے عرصے سے زائد کے دوران عملدرآمد ہوسکے گا۔
تازہ ترین