آپ آف لائن ہیں
جمعہ6؍ذوالقعدہ1439ھ 20؍ جولائی2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
عامر خان نے ’انسٹا گرام‘ جوائن کرلیا

بالی ووڈ اداکار عامر خان نے اپنی سالگرہ کے موقع پر’ انسٹا گرام‘ جوائن کرلیاجس پربغیر کچھ پوسٹ کیے ہی مداحوں کی تعداد 2لاکھ 21 ہزار تک جا پہنچی ہے۔

بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان آج اپنی 53و یں سالگرہ منارہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان نے اپنی سالگرہ کے موقع پر انسٹا گرام پر انٹری دے کر مداحوں کو ناصرف خوش کردیا ہے بلکہ ان کے مداح عامر خان کی جانب سے انسٹاگرام پر کچھ پوسٹ کیےجانے کا بھی بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔


بغیر کچھ پوسٹ کیےہی عامر خان کی انسٹا پر مداحوں کی تعداد 2 لاکھ 21 ہزار تک جا پہنچی ہے جبکہ ہیش ٹیگ عامراور ہیش ٹیگ آن انسٹا گرام ٹوئٹر پر خوب ٹرینڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے ان دنوں عامر خان اپنی آنے والی نئی فلم '’ٹھگز آف ہندوستان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جبکہ انہوں نے اپنے انسٹا پرتصویر بھی اسی فلمی کردار کی لگائی ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں