• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نادرا کے دفاتر ہفتہ اور اتوار کو بھی دفاتر کھلے رہیں گے

نادرا کے دفاتر ہفتہ اور اتوار کو بھی دفاتر کھلے رہیں گے

کراچی میں نادرا کے دفاتر اب ہفتے اور اتوار کو بھی کھلے رہیں گے ۔ چیئرمین نادرا عثمان مبین نے سائلین کی مشکلات کے پیش نظر ہفتہ اور اتوار کو بھی دفاتر کھلے رکھنے کا حکم دیا ہے۔

ترجمان نادرا کے مطابق چیئرمین عثمان مبین نے شہر کے مختلف سینٹرز کا ہنگامی دورہ کیا جس کے دوران سائلین سے مسائل پوچھے اور عوامی مشکلات پر اعلیٰ افسران کو طلب کرلیا۔

چیئرمین نادرا نے تمام نادرا سینٹرز کو 12 گھنٹے کھلا رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سائلین سے ایسا سلوک قطعی طور پر برداشت نہیں کیا جاسکتا۔

چیئرمین نادرا نے ہفتہ اور اتوار کو بھی نادرا سینٹرز صبح 9 سے رات 9 بجے تک کھلا رکھنے کا حکم دیا۔

چیئرمین نے ڈیفنس میگا سینٹر کے تمام عملے کو تبدیل کردیا اور عوامی شکایات پر 4 سینٹرز کے انچارج کو معطل کرنے کے احکامات جاری کیے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل چیئرمین نادرا عام سائل بن کر سائٹ میں واقع میگا سینٹر پہنچے اور طویل قطار میں کئی گھنٹے کھڑے رہے۔

اس موقع پر طویل مشاہدے کے بعد چیئرمین نادرا نے شہریوں کو دانستہ تنگ کرنے اور ذمے داری سے غفلت برتنے والے عملے کے ایک فرد کو معطل جبکہ دوسرے کو برطرف کرنے کا حکم دیا تھا۔

تازہ ترین