• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور کیخلاف کوئٹہ کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری کے 26 ویں میچ میں لاہور قلندرز کیخلاف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد اور لاہور قلندرز کے قائد برینڈن میکولم میدان میں اترے ۔

سرفراز الیون نے گزشتہ میچ کے مقابلے میں دو تبدیلیاں کی ہیں اور اس میچ میں میر حمزہ اور جیسن روئے کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سرفراز احمد، شین واٹسن، جیسن روئے، رمیز راجہ جونیئر، پیٹرسن، روسو، محمد نواز، انور علی، میر حمزہ، راحت علی اور حسن خان میدان میں اتررہے ہیں۔


لاہور قلندرز کے برینڈن میکولم کی قیادت میں فخر زمان،آغا سلمان، سنیل نارائن، گلریز صدف، سہیل اختر، سہیل خان، یاسر شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور اینٹن ڈیوچچ شامل ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ایونٹ میں یہ دوسرا میچ ہے، پی ایس ایل تھری کے میچ نمبر 5 میں جو دونوں ٹیموں کا پہلا لیگ میچ تھامیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 9 وکٹ سے شکست دی تھی۔

پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے اور پلے آف کے لئے کوالیفائی کرچکی ہے جبکہ لاہور قلندرز کی ابتدائی 6 میچز میں شکست کے بعد پلے آف کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہے۔

لاہور قلندرز نے اپنے گزشتہ 2 میچز میں شاندار پرفارمنس دی اور ملتان سلطانز اور کراچی کنگز جیسی بڑی ٹیموں کو ایونٹ میں شکست سے دوچار کیا ہے۔

تازہ ترین