• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فخر زمان کے شاندار 94رنز، لاہور نے 187 کا ہدف دیدیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری کے 26 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 187 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔


لاہور قلندرزنے اوپنر فخر زمان 94،صدف گلریز ناٹ آئوٹ 42 ،سنیل نارائن کے ناقابل شکست20 اور ڈیوچچ 18 رنز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 4وکٹ پر186 رنز بنائے۔

لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لئے ایونٹ کا دوسرا بڑا ہدف سیٹ کیا ہے، اس سے قبل کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کے خلاف 188 کا ٹارگٹ دیا تھا۔

فخر زمان کے شاندار 94رنز، لاہور نے 187 کا ہدف دیدیا

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

لاہور کیخلاف کوئٹہ کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

لاہور قلندرز کی طرف سے اینٹن ڈیوچچ اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا ہے ،دونوں کھلاڑیوں نے اس دوران کئی خوبصورت اسٹروکس لگائے اور گیند کو بائونڈری لائن کی سیر کرائی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے راحت علی نے لاہور قلندرز کی بیٹنگ لائن میں پہلا شگاف ڈالا ،انہوں نے انور علی کی مدد سے ایک چھکے اور 2چوکےلگاکر 18رنز بنانے والے ڈیوچچ کو پویلین کی راہ دکھائی۔

فخر زمان کے شاندار 94رنز، لاہور نے 187 کا ہدف دیدیا

لاہور قلندرز کی دوسری وکٹ 7ویں اوور کی چوتھی گیند پر گری، آغاسلمان کو میر حمزہ نے بولڈ کردیا تو 53 کے اسکور پر دو کھلاڑی میدان چھوڑ چکے تھے۔

لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن میکولم5 رنز کو حسن خان نے وکٹ کے پیچھے موجود سرفراز احمد کی مدد سے قابو کیا ،73 کے اسکور پر 3کھلاڑی آئوٹ ہوچکے تھے۔

لاہور قلندرز کے اوپنر فخر زمان نے 12 ویں اوور کی چوتھی گیند پر اپنی شاندار نصف سنچری مکمل کی، انہوں نے اس دوران 2 چھکے اور 5 چوکے لگائے۔

فخر زمان کے شاندار 94رنز، لاہور نے 187 کا ہدف دیدیا

چوتھی وکٹ پر فخرزمان نے گلریز صدف کے ساتھ مل کر 68رنز کی شاندار شراکت قائم کی ،اس دوران دونوں کھلاڑیوں نے کوئٹہ کے بولرز سے جم کر رنز بٹورے ،صرف15ویں اوور میں فخر زمان کے 3شاندار چھکوں اور 1 چوکے کی مدد سے دونوں کھلاڑیوں نے 24رنز بنائے۔

لاہور قلندرز کی طرف سے 6 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 94 رنز بنانے والے فخر زمان کو 16 ویں اوور کی دوسری گیند پر انور علی نے حسن خان کی مدد سے قابو کیا، وہ پی ایس ایل تھری کی پہلی سنچری بنانا چاہ رہے تھے اونچا شارٹ بھی کھیلا،لیکن بائونڈری پر کیچ دے بیٹھے۔

فخر زمان کی یہ اننگز پی ایس ایل تھری میں اب تک کی سب سے بڑی انفرادی اننگز ہے،اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنر شین واٹسن 90 رنز بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔

فخر زمان کے شاندار 94رنز، لاہور نے 187 کا ہدف دیدیا

پانچویں وکٹ پر گلریز صدف نے سنیل نارائن نے ناقابل شکست رہتے ہوئے مجموعی اسکور میں 45قیمتی رنز کا اضافہ کیا اور اسکور 4 وکٹ پر 186رنز تک پہنچادیا ۔

لاہور قلندرز کے گلریز صدف نے 2چھکے اور 3چوکے لگاکر ناٹ آئوٹ 42رنز بنائےجبکہ ان کے ساتھ وکٹ پر موجود سنیل نارائن نے 1چھکے اور 2چوکوں کی مدد سے 20رنز کئے ۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے میر حمزہ،راحت علی،انور علی اور حسن خان نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی ۔

تازہ ترین