شارجہ(نمائندہ خصوصی)لاہور قلندرز کے فخر زمان چھ رنز کی کمی سے پاکستان سپر لیگ کی تیسری اور اس سال کی پہلی سنچری اسکور نہ کرسکے لیکن یہ سیزن تھری کی سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے۔
تین وکٹیں گرنے کے باوجود دوسرے اینڈ سے فخر زمان نے کوئٹہ کے چھکے چھڑادیے۔
انہوں نے50گیندوں پر94رنز بناکر لاہور قلندرز کو بڑا اسکور بنانے میں مدد دی۔ کوئٹہ کے بولروں نے خراب بولنگ کی جس کا فائدہ فخر زمان اور ان کے ساتھیوں نے اٹھایا۔
فخر زمان نے دھواں دار اننگز میں شائقین کو بھرپور تفریح فراہم کی۔
ان کی اننگز میں چھ چھکے اور9چوکے شامل تھے۔ بدھ کی شب لاہور قلندرز نے کوئٹہ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئےچار وکٹ پر186رنز بنائے۔
یہ اس ٹورنامنٹ کا دوسرا بڑا سکور ہے۔ کراچی نے ٹورنامنٹ میں 188رنز بنائے تھے۔
گلریز صدف نے27گیندوں پر42 رنز دو چھکوں اورتین چوکوں کی مدد سے بنائے۔ سنیل نارائن نے14گیندوں پر20رنز بنائے۔
راحت علی سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے ان کی چار اوورز میں51رنز بنے انہوں نے ایک وکٹ لی۔
شین واٹسن نے چار اوورز میں پچاس رنز دیے۔ بائیں ہاتھ کے اوپنر فخر زمان نے پی ایس یل کی پہلی نصف سنچری 36گیندوں پر اسکور کی۔
انہوں نے راحت علی کے ایک اوور میں تین چھکے اور ایک چوکا مارا۔ پندرہ اوورز میں اسکور تین وکٹ پر140رنز تھا۔
شارجہ میں کھیلے جارہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا انتخاب کیا ۔
لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور اینٹن ڈیویچک بیٹنگ کا آغاز کیا ۔
ڈیویچک 18 اور آغا سلمان ایک رن بناسکے۔ کپتان میک کولم کو پانچ رنز پر حسان خان نے اسٹمپڈ کرادیا لیکن ٹیلی وژن ری پلے سے پتہ چل رہا تھا کہ امپائر نے شک کا فائدہ بیٹسمین کو دینے سے گریز کیا۔ ل
اہور قلندرز نے عمر اکمل کو ایک مرتبہ پھر ٹیم میں منتخب نہیں کیا گیا ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، اسد شفیق اور بین لافلن کی جگہ جیسن رائے اور میر حمزہ کو ٹیم میں شامل کیا ۔