• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الطاف حسین کی تقریر کی نشر و اشاعت پر پابندی غیر آئینی ہے ،ایم کیو ایم

کراچی، واشنگٹن(پ ر)متحد ہ قومی موومنٹ کی سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج عمر قریشی و اراکین نے میڈیاپر الطاف حسین کی تقاریر و تصاویر کی نشرو اشاعت پر عائد پابندی کو بنیادی انسانی حقوق کے خلاف قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ الطاف حسین پر عائد پابندی کے خاتمے کیلئے اپنا کردار اداکریں ۔ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ ایم کیوا یم پاکستان کی تیسری سب سے بڑی پارلیمانی جماعت ہے جوگزشتہ تین دہائیوں سے زائد عرصے سے سندھ کے شہری علاقوں سمیت ملک بھر کے مظلومو ں اور محروموں کی نمائندگی کر تی آرہی ہے،الطاف حسین پاکستان کے واحد سیاسی رہنما ہیں جو ناصرف ملک کی بقاء و سلامتی کیلئے ہر لمحہ فکر مند رہتے ہیںبلکہ ملک و قوم کو درپیش خطرات کے خلاف سب سے پہلے آواز بلندکرتے ہیں اور قوم کو اس خطرے کے مقابلے کیلئے تیار کرتے ہیں،پیپلز پارٹی نے سندھ کے شہری علاقوں او ر دیہات کے مظلوم سندھیوں کو اپنی سیاست کی بھینٹ چڑھا دیالیکن قائد تحریک نے ان سندھی بھائیوں، بہنوں اور بچوں کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز بلندکی اورمظلوم سندھیوں کے ساتھ زیادتیوں کے خاتمے کی جدوجہد کی ہے۔سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج و اراکین نے کہاکہ ملک و قوم کی فلاح اور بہبود کیلئے کوشاں سیاستدان او ر دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد الطاف حسین پر عائد غیر جمہوری پابندی کے خاتمے کیلئے ہر فورم پرآواز بلند کریں اور ملک کو 2فیصد مراعات یافتہ طبقے سے چھٹکارا دلانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔
تازہ ترین