• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ، جمعیت طلباء اسلام کے زیر اہتمام آج فکر طلباء کانفرنس ہوگی

کوئٹہ(پ ر)جمعیت طلباء اسلام نظریاتی بلوچستان کے زیراہتمام آج 15مارچ کو دوپہر 2بجے فکر طلباء کانفرنس ہو گی جس کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے جمعیت نظریاتی کے قائدین مولانا عبدالقادر لونی ٗ مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سید عبدالستار شاہ چشتی ضلعی امیر قاری مہر اللہ جے ٹی آئی نظریاتی کے صوبائی صدر حافظ عبدالواحد ہاشمی اور دیگر نے میٹروپولیٹن کے سبزہ زار کادورہ کیا اسٹیج گرائونڈاور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا جے ٹی آئی نظریاتی کے صوبائی صدر حافظ عبدالواحد ہاشمی نے جمعیت نظریاتی کے قائدین کو انتظامات اور دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی جمعیت طلباء اسلام نظریاتی اور تنظیم انصار اسلام کے رضا کاروں نے گرائونڈ کا چارج سنبھال لیا درایں اثناء جمعیت نظریاتی کے سیکرٹری اطلاعات حاجی سید عبدالستارشاہ چشتی نےکہا ہے کہ دو ماہ سے لیاقت بازار ٗ مسجد روڈ اور ملحقہ گلیوں میں پینے کے پانی کی پائپ لائنوں میں نالیوں کا بدبو دار پانی آرہا ہے واسا حکام کو بار بار شکایات کے باوجود اب تک کوئی نوٹس نہیں لیا گیا اور واسا کے متعلقہ حکام نے شکایات کا نوٹس نہ لیا تو علاقے کے عوام اور تاجر بھرپور احتجاج سے گریز نہیں کریں گے علاقے کے نمائندہ وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علاقے کے عوام باقاعدہ محکمہ واسا کو بل ادا کر رہے ہیں نالیوں کا گندہ پانی آنے سے جہاں مختلف امراض پھیل رہے ہیں تو دوسری جانب عوام پانی ٹینکروں سے تنگ آ رہے ہیں۔
تازہ ترین