• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شارجہ میں کوئٹہ کی اسلام آباد کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

شارجہ میں کوئٹہ کی اسلام آباد کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

پاکستان سپر لیگ 3 کا 28واں میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین شارجہ میں کھیلا جارہا ہے۔ میچ میں کپتان کوئٹہ سرفراز احمدنے کپتان اسلام آبادمصباح الحق کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔


ٓآج کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ایک تبدیلی کی گئی ہے، جہاں انہوں نے رمیز راجہ کی جگہ عمر امین کو ٹیم میں شامل کرکے میدان میں اْتار ا ہے،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو گزشتہ روز لاہور قلندرز کے ہاتھوں 17رنز سے شکست ہوئی تھی۔

شارجہ میں کوئٹہ کی اسلام آباد کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

اسلام آباد یونائیٹڈ نے آج کے میچ کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے ، کپتان مصباح الحق نے ٹیم کی عمدہ کارکردگی کو دیکھتے ہوئے گزشتہ میچ جیتے والی ٹیم برقرار رکھی ہے،انہوں نے گزشتہ میچ میں ملتان سلطانز کو 33رنز سے مات دی تھی۔

دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ کے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی اور دوسری پوزیشن پر براجمان ہیں ،جہاں کپتان مصباح الحق کی اسلام آباد یونائیٹڈ 8میچوں میں 6میچ جیت کر12پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہے جبکہ 2میچوں میں انہیں شکست ہوئی۔

ادھر کپتان سرفراز احمد کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 9میچوں میں 5جیت کر10پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پرہیں تاہم 4میچوں میں انہیں شکست سے دوچار ہونا پڑا۔

تازہ ترین