• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شارجہ: گلیڈی ایٹرزکا یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 148رنز کا ہدف


شارجہ: گلیڈی ایٹرزکا یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 148رنز کا ہدف

پاکستان سپر لیگ تھری کا 28واں میچ جو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے،جہاں گلیڈی ایٹرز نے یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 148رنز کا ہدف مقرر کیا ہے ۔

شارجہ: گلیڈی ایٹرزکا یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 148رنز کا ہدف

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے نمایاں کارکردگی کپتان سرفراز احمد کی رہی ،انہوں نے 30گیندوں پر 2چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 43رنز اسکور کیے اور حسین طلت کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے جبکہ عمر امین 28 رنز بنا سکے ۔

شارجہ: گلیڈی ایٹرزکا یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 148رنز کا ہدف

دیگر آئوٹ ہوئنے والے بیٹسمین میں انور علی اور محمد نواز تھے، جو اسکور میں خاطر خواہ اضافہ نہ کرسکے اور بلترتیب 2 اور ایک رن بنا چلتے بنےتاہم رائلی روسوو 16 اور حسن خان 15رنز کے اسکور پر ناقابل شکست رہے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایک اچھا ہدف ترتیب دینے میں اہم کردار ادا کیا۔

شارجہ: گلیڈی ایٹرزکا یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 148رنز کا ہدف

اسلام آباد کی جانب سے فہیم اشرف نے 19رنز عوض 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، عماد بٹ 2 وکٹیں حاصل کرسکےجبکہ حسین طلت اور سمیت پٹیل ایک، ایک وکٹ لے سکے۔

اس سے قبل سرفراز کی گلیڈی ایٹرز اپنی اننگز کے دوران مشکلات سے دوچار رہی ، ٹیم کے ابتدائی بیٹسمین اسلام آباد کے بولرز کے سامنے ٹک نہ سکے، جن میں جیسن روئے17، شین واٹسن 8 اور کیون پیٹرسن 7رنز کے ساتھ شامل ہیں،انہیں یونائیٹڈ کے بولرزسمیت پٹیل،فہیم اشرف اور عماد بٹ نے نے پویلین کی راہ دکھائی۔

میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

تازہ ترین