• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر: شہر میں گندگی کیخلاف مختلف جماعتوں کا مشترکہ احتجاجی مظاہرہ

سکھر ( بیورو رپورٹ ) سکھر کی مختلف سیاسی، سماجی تنظیموں مسلم لیگ ن، جئے سندھ محاذ، سکھر پیس موومنٹ ، سٹیزن ویلفیئر آرگنائزیشن، لیبر سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے شہر میں گندگی ، سیوریج کے پانی اور صفائی ستھرائی کے تباہ حال نظام کے خلاف گھنٹہ گھر چوک پر مشترکہ احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر محکمہ نساسک کے خلاف نعرے درج تھے، مظاہرین شہر میں گندگی ، سیوریج کے پانی، کھلے مین ہولزاور متعدد علاقوں میں پینے کے پانی کے بحران کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے نساسک کے افسران کی برطرفی کا مطالبہ کررہے ہیں۔ مظاہرے کی قیادت عمران علی شاہ، اشفاق بھٹی، ثناء اللہ مہر، کاشف ملک ،عدنان سہتوودیگر نے کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سکھر شہر سندھ کا تیسرا بڑا اہم تجارتی شہر ہے جوکہ گندگی، کھلے ہوئے مین ہولز، سیوریج کے پانی کے باعث تباہ حال دکھائی دے رہا ہے، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ہیں اور شہریوں کو پینے کا مضر صحت پانی فراہم کیا جارہا ہے۔
تازہ ترین