• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاک شناختی کارڈ کیس‘ ہنگو کے رہائشی کو نادرا سے رجوع کی ہدایت

پشاور (نیوز رپورٹر) پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اکرام اللہ اور جسٹس محمد ایوب خان نے ہنگو کے رہائشی سیدا خان وغیرہ کے کارڈ بلاک کرنے کیخلاف دائر رٹ نمٹا دی اور انہیں ہدایت کی کہ وہ پی او آر کارڈ کی منسوخی کے بعد دوبارہ نادرا کے پاس شناختی کارڈ کیلئے درخواست جمع کرائیں‘ فاضل بنچ نے کیس کی سماعت شروع کی تو اس دوران نادرا کی جانب سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل محمد رئوف اور لیگل آفیسر مبارک جان پیش ہوئے جنہوں نے عدالت کو بتایا کہ ڈسٹرکٹ لیزان کمیٹی نے 4درخواست گزاروں کو کلیئر کیا ہے جنہیں کارڈ جاری کر دئیے گئے ہیں جبکہ دو کے پاس مہاجر کارڈ ہیں اور جب تک وہ منسوخ نہیں ہوتے تب تک ان کے شناختی کارڈ بحال نہیں ہو سکتے لہٰذا پہلے وہ مہاجر کارڈ منسوخی کیلئے درخواست دیں اور اس حوالے سے دیگر درخواست گزار بھی قانونی طریقہ کار اپنائیں جس پر عدالت نے رٹ نمٹا دی اور درخواست گزاروں کو قانون کے مطابق اپنا مہاجر کارڈ منسوخ کرنے کے بعد نادرا سے رجوع کرنے کا حکم دیدیا ۔
تازہ ترین