• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ شہر میں ٹریفک سگنل فوری درست کئے جائیں،رحیم کاکڑ

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)سابق میئر ناظم ممبر میٹروپولیٹن رحیم کاکڑ سروربازئی نسیم الرحمن سلیم قریشی منظورسرپرہ عمرفاروق کاکڑ عبدالغفار سعد گل کاکڑ محمدشریف محمداکبر جاوید احمدمحمدیوسف محمدنسیم محمدحسن نے بیان میں وزراعلیٰ چیف سیکرٹری سے اپیل کی کہ کوئٹہ شہر میں ٹریفک کا مسئلہ جوکہ کافی عرصہ سے حل طلب ہے اور اب کوئٹہ میں تعلیمی ادارےبھی کھل چکےہیں شہر میں ٹریفک کا مسئلہ سنگین شکل اختیار کرچکا ہے شہر میں تمام ٹریفک سگنل خراب اور ناکارہ ہوچکے ہیں جس کو فوری مرمت اور ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے کوئٹہ صوبائی دارالحکومت ہونے کی وجہ سے ہر وقت ٹریفک جام رہتا ہے جس سے اکثر بچے سکولوں اور مریض ہسپتالوں سے رہ جاتے ہیں۔
تازہ ترین