کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن اور پیرا میڈیکل اسٹاف اپنے مطالبات کے حق میں سرکاری اسپتالوں میں احتجاج پر ہیں۔
مطالبات کی عدم منظوری کے خلاف مسلسل پانچویں روز او پی ڈیز کا بائیکاٹ جاری جس کے باعث ڈاکٹرز غائب ہیں اور اوپی ڈیز کے گیٹ پر تالے لگے ہوئے ہیں ۔
او پی ڈیز کی بندش سے اسپتال آئے مریضوں کو مشکلات کاسامنا ہے۔
مریضوں اور شہریوں کا مطالبہ ہے کہ او پی ڈیز کی بندش سے وہ سخت پریشانی میں مبتلا ہیں صوبائی حکومت اور محکمہ صحت کے متعلقہ حکام خاموشی کی بجائے اس مسئلے کو جلد حل کریں۔