• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
شارجہ: لاہور کا پشاور کو جیت کیلئے 173رنز کا ہدف

شارجہ میں جاری لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے میچ میں قلندرز نے زلمی کو جیت کے لیے 173رنز کا ہدف دیا ۔

لاہور قلندرز نے مقررہ 20اوورز میں 4 وکٹوں پر 172رنز کا ہدف ترتیب دیا ، جبکہ ٹیم کی جانب سے اینٹون ڈیوسچ 70رنز کے ساتھ اننگز کے ٹاپ اسکورر رہے۔


ایٹون ڈیوسچ نے70رنز 42گیندوں پر 7 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے اسکور کیے، انہیں حسن علی آئوٹ کیا جبکہ ان کیچ محمد حفیظ نے پکڑا،وہ آئوٹ ہونے والے قلندرز کے چوتھے بیٹسمین تھے تاہم اس وقت ٹیم کا اسکور 119رنز تھا۔

شارجہ: لاہور کا پشاور کو جیت کیلئے 173رنز کا ہدف

قلندرز کی جانب سےدیگر نمایاں اسکورنگ کرنے والے بیٹسمین میں آغا سلمان جو 28رنز بنا کر وہاب ریاض کا شکار بنے جبکہ ان کا کیچ لیام ڈوسن نے تھاماتاہم وکٹ کیپر گلریز صدف 26 اور سہیل اختر 30رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے اور قلندرز کو ایک اچھا مجموعہ ترتیب دینے میں اہم کردار ادا کیا۔

شارجہ: لاہور کا پشاور کو جیت کیلئے 173رنز کا ہدف

قلندرز کے دونوں کھلاڑیوں نے اننگز کے آخری اوورز میں اسکور میں ےتیزی سے اضافہ کیا اور گرائونڈ کے چاروں اطراف خوبصورت اسٹروکس کھیلے۔

شارجہ: لاہور کا پشاور کو جیت کیلئے 173رنز کا ہدف

اس سے قبل قلندرز کے آئوٹ ہونے والے پہلے بیٹسمین فخر زمان تھے، جو6کے اسکور پر حسن علی کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوئےتھے ،جس کے بعد میں کپتان برینڈن مکولم بھی آتے ہی 7رن بنا کر سمین گل کا شکار بن گئے۔

تازہ ترین