• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
شارجہ: کنگز کی یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ

پاکستان سپر لیگ تھری کے30ویں اور آخری لیگ میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

شارجہ: کنگز کی یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ

کراچی کنگز کی جانب سے عماد وسیم کی گیر موجودگی میں آج بھی کپتانی کے فرائض ایوئن مورگن انجام دے رہے ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ وہ میچ جیتنے کی بھرپور کوشش کریں اور لاسٹ فور میں جگہ بنائیں گے۔


شارجہ: کنگز کی یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ

کنگز نے میچ کے لیے 2 تبدیلیاں کی ہیں ،جہاں روی بوپارا اور اوسامہ میر کی جگہ اوپننگ بیٹسمین خرم منظور اور فاسٹ بولر ٹائمل ملز کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

شارجہ: کنگز کی یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ

ادھر کپتان مصباح الحق کی یونائیٹڈ نے بھی آج کے میچ کے لیے 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، جہاں انہوں نے اپنے پرفارمنگ پلیئرز کو آگلے میچز سے قبل آرام دیا ہے،ان میں لیوک رونکی ، سمیت پٹیل اور محمد سمیع شامل ہیں جبکہ ان کی جگہ چاڈوک والٹن، اسٹیو فن اور ظفر گوہر کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

کراچی کنگز کے لیے یہ میچ بہت اہمیت کا حامل ہے اور میچ میں جیت کی صورت میں وہ 11پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر پہنچ جائیں گےجبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ 14پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست ہے۔

تازہ ترین