• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شارجہ : اسلام آباد کی بیٹنگ فلاپ، کنگز کو 125رنز درکار

شارجہ : اسلام آباد کی بیٹنگ فلاپ، کنگز کو 125رنز درکار

شارجہ میں کھیلے جارہے پی ایس ایل تھری کے آخری گروپ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 125رنز کا ہدف مقرر کیا ہے۔


آج کے میچ میں یونائیٹڈ کے بیٹسمین کی کنگز کے بولرز کے آگے ایک نہ چلی ، ایک ایک کرکے ٹیم کے تمام بیٹسمین پویلین لوٹتے رہے، تاہم یونائیٹڈ کی اننگز کے ٹاپ اسکورر آصف علی رہے ، انہوں نے 14گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے پر 4 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 34رنز اسکور کیے۔

شارجہ : اسلام آباد کی بیٹنگ فلاپ، کنگز کو 125رنز درکار


شارجہ : اسلام آباد کی بیٹنگ فلاپ، کنگز کو 125رنز درکار

اسلام آباد کے آئوٹ ہونے والے بیٹسمین میں جے پی ڈومنی4، ایلکس ہیلز11، مصباح الحق 19 ، حسین طلت ایک رن ، چیڈوک والٹن 21، آصف علی 34، شاداب خان 8، فہیم اشرف 4، ظفر گوہر 3اور اسٹیو فن صفر پر پویلین لوٹ گئے۔

شارجہ : اسلام آباد کی بیٹنگ فلاپ، کنگز کو 125رنز درکار

ادھر کنگز کے بولرز پہلی اننگز میں چھائے رہے، ان میں عثمان خان نے سب سے زیادہ 4 وکٹ،محمد عرفان اور شاہد آفریدی نے 2جبکہ محمد عامر اور ٹائمل ملز نےایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔

تازہ ترین