• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شارجہ: کنگز کی یونائیٹڈ کو مات، پلے آفز کیلئے کوالیفائی کرلیا

شارجہ : کنگز کا ہاتھوں یونائیٹڈ کو شکست، پلے آفز کیلئے کوالیفائی کرلیا

پاکستان سپر لیگ تھر ی کے آخری گروپ میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7وکٹ سے شکست دے دی، اس جیت کے ساتھ کنگز نے پلے آفز مرحلے کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا ہے۔عثمان خان عمدہ بولنگ پر مین آف دی میچ قرار پائے گئے۔

شارجہ : کنگز کا ہاتھوں یونائیٹڈ کو شکست، پلے آفز کیلئے کوالیفائی کرلیا

125رنز کے ہدف کے تعاقب میں کنگز کے اوپنرز نے اپنی ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا، ٹیم کی جانب سے جو ڈینلی 36، کولن انگرام 31اور بابر اعظم 29رنز کے اسکور کے ساتھ نمایاں رہے ۔


بابر اعظم29اور کولن انگرام 31رنز کے اسکورکے ساتھ آخر تک ناقابل شکست رہےاور کنگز کو میچ جیتنے اور پلے آفز میں داخل ہونے میں اہم کردارادا کیا۔

شارجہ : کنگز کا ہاتھوں یونائیٹڈ کو شکست، پلے آفز کیلئے کوالیفائی کرلیا

ٹیم کے آئوٹ ہونے والے بیٹسمین خرم منظور15، جو ڈینلی36اور کپتان ایوئن موگن 2رنز کے ساتھ نمایاں ہیں تاہم یونائیٹڈ کی جانب سے اسٹیو فن، شاداب خان اور فہیم اشرف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

شارجہ : کنگز کا ہاتھوں یونائیٹڈ کو شکست، پلے آفز کیلئے کوالیفائی کرلیا

اس سے قبل شارجہ میں کھیلے جارہے پی ایس ایل تھری کے آخری گروپ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 125رنز کا ہدف مقرر کیا تھا ۔

میچ میں یونائیٹڈ کے بیٹسمین کی کنگز کے بولرز کے آگے ایک نہ چلی ، ایک ایک کرکے ٹیم کے تمام بیٹسمین پویلین لوٹتے رہے، تاہم یونائیٹڈ کی اننگز کے ٹاپ اسکورر34 رنز کے ساتھ آصف علی رہے ، جو انہوں نے 14گیندوں پر 4 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے اسکور کیے۔


اسلام آباد کے آئوٹ ہونے والے بیٹسمین میں جے پی ڈومنی4، ایلکس ہیلز11، مصباح الحق 19 ، حسین طلت ایک رن ، چیڈوک والٹن 21، آصف علی 34، شاداب خان 8، فہیم اشرف 4، ظفر گوہر 3اور اسٹیو فن صفر پر پویلین لوٹ گئے۔

شارجہ : کنگز کا ہاتھوں یونائیٹڈ کو شکست، پلے آفز کیلئے کوالیفائی کرلیا

ادھر کنگز کے بولرز پہلی اننگز میں چھائے رہے، ان میں عثمان خان نے سب سے زیادہ 4 وکٹ، محمد عرفان اور شاہد آفریدی نے 2جبکہ محمد عامر اور ٹائمل ملز نےایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔

شارجہ : کنگز کا ہاتھوں یونائیٹڈ کو شکست، پلے آفز کیلئے کوالیفائی کرلیا

واضح رہے کہ اس میچ میں جیت کراچی کنگز کے لیے بہت اہم تھی، جو اب 11پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ آج کی ہار کے باوجود 14پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر ہیں۔

شارجہ: کنگز نے یونائیٹڈ کو ہرا دیا، پلے آفز کیلئے کوالیفائی کرلیا

پاکستان سپر لیگ تھری اپنے جیسے جیسے اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہی ہے ویسے ہی ایونٹ میں مزید دلچسپی بڑھ رہی، جیسے کہ آج کے آخری گروپ میچ میں ٹکرانے والی ٹیمیں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ اب 18مارچ کو کوائیفائر میں دوبارہ ٹکرائیں گی۔

تازہ ترین