• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس کی جانب سے لاحق خطرات برداشت نہیں کرینگے، تھریسامے

روس کی جانب سے لاحق خطرات برداشت نہیں کرینگے، تھریسامے

برطانوی وزیراعظم تھریسامے کا کہنا ہے کہ برطانوی سرزمین پر شہریوں اور دیگر لوگوں کو روس کی جانب سے لاحق خطرات کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

روس کی جانب سے برطانوی سفارت کاروں کو نکالنے کے اعلان پر برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس اعلان سے معاملے کے حقائق پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ برطانوی سرزمین پر دو افراد پر حملے میں روس قصوروار ہے، اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر روس کے خلاف اگلے اقدامات پرغور کریں گے۔

روس نے برطانوی اقدام کے جواب میں تئیس برطانوی سفارتکاروں کو ایک ہفتے میں ملک چھورنے کی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین