اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ سیاست باکسنگ ہے نہ پہلوانی، نوازشریف کو بتایا فوج اور عدلیہ سے نہ لڑیں، میرا متبادل ڈھونڈنے والوں کی ضمانتیں ضبط ہونگی، کوئی فارورڈ بلاک بن رہا ہے نہ دھڑے بندی، ن لیگ کا بیانیہ کیا ہے بتایا جائے، بہت سے معاملات پر وضاحت کا وقت قریب آگیا ہے ۔ ٹیکسلا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ جوتےکی سیاست بدترین سیاست ہے چاہےکسی سیاسی رہنما کیخلاف استعمال ہو،انہوں نے کہا کہ عدالت میں پرویز مشرف کے وکیل نے کہا وہ علاج کے بعد واپس آجائیں حکومت نے پرویز مشرف کا نام ڈھائی سال ای سی ایل میں رکھا، سپریم کورٹ نے ہماری اپیل مسترد کرکے ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔ چوہدری نثار نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بن رہا، اگر پارٹی میں موقف کا اظہارکیا تو کیا پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی ہمیں اداروں سےلڑنے کے بجائےسیاسی اپوزیشن کی طرف منہ کرناچاہیے۔