• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا، کالعدم جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے دفاتر سیل

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے کالعدم جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے خلاف کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے ان کے دفاتر سمیت دیگر تمام انتظامی معاملات کا کنٹرول سنبھال لیا۔ سینئر حکام کے مطابق3مدرسوں اور2مساجد کو انتظامی معاملات دیکھنے کے لیے محکمہ اوقاف کے حوالے کر دیا ،وفاقی حکومت کی ہدایت پر پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے جماعت الدعوۃ کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا۔
تازہ ترین