• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فضائیہ کے تعاون سے ڈی جی خان میں کیڈٹ کالج بنے گا

پاک فضائیہ کے تعاون سے ڈی جی خان میں کیڈٹ کالج بنے گا

پنجاب حکومت پاک فضائیہ کے تعاون سے ڈیرہ غازی خان میں کیڈٹ کالج تعمیر کرے گی، یہ کالج فورٹ منرو میں قائم کیا جائے گا۔

پنجاب حکومت اور پاک فضائیہ کے درمیان کالج کے قیام کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب لاہور میں ہوئی۔

پاک فضائیہ کے تعاون سے ڈی جی خان میں کیڈٹ کالج بنے گا

تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملکی دفاع کے لیے خدمات تو قابل قدر ہیں ہی ، ایئر چیف مارشل سہیل امان کی تعلیم کے لیے بھی گراں قدر خدمات ہیں، جن کے وہ ذاتی طور پر گواہ اور معترف ہیں ۔

تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے ايئر چیف مارشل سہیل امان نے کہاکہ ملک کی تقدیر اچھی تعلیم سے ہی بدلی جاسکتی ہے، ہمارا پہلا کام ملک کا دفاع ہے جبکہ تعلیم ہی کی بدولت ملکی دفاع کے لیے درکار ايڈوانس ہتھیار ہمارے اپنے انجینئرز نے بنانے شروع کئے ہیں۔

تازہ ترین