• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
دبئی: کراچی کی اسلام آباد کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

دبئی میں پی ایس ایل تھری کے پہلے کوالیفائر مقابلے میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

میچ میں کراچی کنگز کی جانب سےکوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، انہوں نے گزشتہ میچ جیتنے والی ٹیم کو آج کے اہم کوالیفائر میچ کے لیے برقرار رکھا ہے۔

ادھر اسلام آباد یونائیٹڈ کو آج کے میچ کے لیے کپتان مصباح الحق کی خدمات میسر نہیں ہو ں گی، ان کی جگہ جے پی ڈومنی کپتانی کے فرائض سر انجام دیں گے جبکہ ٹیم میں محمد سمیع، سمیت پٹیل اور لیوک رونکی کی واپسی ہوئی ہے۔

پاکستان سپر لیگ تھری اب اپنے فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا ہے، 30میچوں کے بعد اب پلے آف مرحلہ شروع ہوچکا ہے جبکہ آج کے پہلے کوالیفائر کی فاتح ٹیم براہ راست نیشنل اسٹیڈیم میں 25مارچ کو ہونے والے فائنل میں جگہ بنائے گی ۔

اسلام آباد کی قیادت کرنے والے مصباح الحق اس ٹورنامنٹ میں آف کلر دکھائی دیئے،ان کی کپتانی میں2 سال پہلے اسلام آباد نے پاکستان سپر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

لیکن گزشتہ میچ میں انجری کے باعث آج کے میچ میں ٹیم کو ان کی خدمات فراہم نہیں ہونگی، ان کی جگہ کپتانی جے پی ڈومنی کریں گے جبکہ ٹیم پہلی ہی اپنے 2 صف اول کھلاڑیوں رومان رئیس اور آندرے رسل کی خدمات سے محروم ہے۔

دبئی: کراچی کی اسلام آباد کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

دوسری جانب کراچی کنگز کے کوچ مکی آرتھر کہتے ہیں کہ فائنل کراچی میں ہورہا ہے اس لئے ہماری کوشش ہے کہ کراچی میں فائنل کھیلیں اور فائنل جیتیں تاکہ کراچی کے شہری اپنے شہر میں اپنی ٹیم کو چیمپین بنتے ہوئے دیکھیں۔

کراچی کنگز کو پلے آف میں اپنے مستقل کپتان عماد وسیم کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی،وہ بدستور گردن کی تکلیف میں مبتلا ہیں جبکہ ان کی جگہ پلے آف میں ایوئن مورگن کپتانی کریں گے۔

جمعے کو کھیلے جانے والے آخری لیگ میچ میں کراچی گنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر پلے آف راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا تھا، شارجہ میں اگر کراچی گنگز میچ ہار جاتی ہے تو وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہو سکتی تھی ۔

کراچی اور اسلام آباد کی ٹیموں کو کئی صف اول کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہے، کنگز کے بابر اعظم ٹورنامنٹ میں چار نصف سنچریوں کے ساتھ339 رنز بناکر دوسرے نمبر پر ہیں، اسلام آباد کے لیوک رونکی نے289 رنز اسکور کئے جبکہ جے پی ڈومینی آٹھ میچوں میں249رنز بنا چکے ہیں۔

اسلام آباد کے فہیم اشرف 10 میچوں میں سب سے زیادہ16 وکٹیں لے کر ٹاپ پر ہیں جبکہ کراچی کے فاسٹ بولر عثمان خان شنواری نے8 میچوں میں14 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے۔

تازہ ترین