• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حلقوں کی توڑ پھوڑ سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، علیم خان

حلقوں کی توڑ پھوڑ سے کوئی فرق نہیں پڑے گا،علیم خان

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماعبدالعلیم خان کاکہناہےکہ حلقوں کی توڑ پھوڑ سے کوئی فرق نہیں پڑے گا،وہ ایسے امیدوار لائیں گے جو مافیا کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہوں۔

عبدالعلیم خان ماڈل ٹاؤن لاہورمیں تحریکِ انصاف کےممبرسازی کیمپ میں میڈیا سے گفتگوکر رہے تھے۔

انہوں نےکہاکہ لوگ بیماریوں میں مبتلاہورہے ہیں، شہری گندا پانی پینے پر مجبور ہیںلیکن میٹروبس پر 70ارب اور اورنج لائن ٹرین پر3سو ارب روپےلگادیئےگئےجبکہ یہ رقوم عوامی فلاحی منصوبوں پر خرچ کی جاسکتی تھیں۔

ان کاکہناتھاکہ پی ٹی آئی مینار پاکستان کےمقام پر بھرپور سیاسی قوت کا مظاہرہ کرےگی،حکمرانوں نے غریبوں کی بجائےاپنی تجوریاں بھریںجبکہ وسطی پنجاب اور لاہور میں لوگوں کا حال دیکھنے والا ہے۔

تازہ ترین