• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
دبئی: اسلام آباد کا شاندار آغاز، ایک وکٹ پر 111رنز

پاکستان سپر لیگ تھری کے سلسلے میں کھیلے جارہے پہلے کوالیفائیر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹ سے شکست دے دی۔ لویک رونکی زبردست بیٹنگ پرفارمنس پر مین آف دی میچ قرار دیے گئے۔

دبئی: اسلام آباد فائنل میں پہنچ گئی، کراچی کو شکست

اسلام آباد یونائیٹڈ نے اس جیت کے ساتھ فائنل میں جگہ پکی کرلی ہے، جبکہ کراچی کنگز کو اب الیمنیٹر مرحلے سے گزرنا ہوگا۔

دبئی: اسلام آباد فائنل میں پہنچ گئی، کراچی کو شکست

کراچی کا مقابلہ اب پہلا الیمنیٹر جیتنے والی ٹیم پشاور زلمی یا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں سے کسی ایک ٹیم سے ہوگا۔

دوسری جانب اسلام آباد کی جانب سے کراچی کو دیے گئے 155رنز کے ہدف میں شاندار تعاقب کیا، جہاں یونائیٹڈ کے اوپنر لویک رونکی نے عمدہ اور برق رفتاری سے بیٹنگ کرتے ہوئے 39 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 94 رنز اسکور کیے۔

دبئی: اسلام آباد فائنل میں پہنچ گئی، کراچی کو شکست

ان کی اس شاندار بیٹنگ پرفارمنس کی بنیاد پر اسلام آباد یونائیٹڈ نے مطلوبہ ہدف 13 ویں اوور کی تیسری گیند پر حاصل کرلیا اور فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

دبئی: اسلام آباد فائنل میں پہنچ گئی، کراچی کو شکست

کراچی کے بولرز آج اسلام آباد کے بیٹسمین کے سامنے بلکل بے بس نظر آئے، صرف ٹائمل ملز اور عثمان خان ایک،ایک وکٹ لے سکے۔

ٹائمل ملز نے ایک وکٹ صاحبزادہ فرحان کی صورت میں حاصل کی، وہ 29رنز اسکور کرکے آئوٹ ہوئے جبکہ ان کا کیچ شاہد آفریدی نے پکڑا۔

دبئی: اسلام آباد فائنل میں پہنچ گئی، کراچی کو شکست

اسلام آباد کی دوسری وکٹ الیکس ہیلز کی گری، جو 14رنز اسکور کرکے عثمان خان کا شکار بن، ان کا کیچ ٹائمل ملز کے حصے میں آیا۔

دبئی: اسلام آباد فائنل میں پہنچ گئی، کراچی کو شکست

اسلام آباد کی بیٹنگ کے دوران کراچی کی فیلڈنگ کچھ خاص نہیں رہی، بہت سے آسان اور اہم کیچز ڈراپ کیے،  جس کے باعث لیوک رونکی نے ان کی جم کر پٹائی کی اور گرائونڈ کے چاروں اطراف دھواں دھار اور خوبصورت اسٹروکس کھیلے۔

دبئی: اسلام آباد فائنل میں پہنچ گئی، کراچی کو شکست

واضح رہے کہ ٹورنارمنٹ اب الیمنیٹر مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، جہاں پہلا الیمنیٹر مقابلہ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان  20مارچ کو لاہور کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا الیمنیٹر 21 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین