• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمران عوام کے حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈال سکیں گے، محب اللہ

پشاور ( آن لائن ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے لائیو سٹاک ، امداد باہمی محب اﷲ خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ملک کے عوام کو وہ شعور دیا جس کے سبب اب کوئی حکمران عوام کے حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈال سکے گا ، پی ٹی آئی کی جدوجہد کی بدولت ایک نااہل اور کرپٹ حکمران کو اقتدار سے ہاتھ دھونا پڑا اور ہم آخری دم تک چوروں اور لٹیروں کا پیچھا کرتے رہیں گے جب تک ان سے عوام کو مکمل طور پرچھٹکارا نہ مل سکے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کنڈوگے آرکوٹ مٹہ سوات میں ایک شمولیتی جلسے سے خطاب کے دوران کیا ۔اس موقع پر جماعت اسلامی اور دیگر سیاسی پارٹیوں کے دیرینہ کارکنان جن میں ضیاء اﷲ خان ، اسلم خان ، عبدالرحمان ، غنچہ گل اور دیگر نے اپنی پارٹیوں سے مستعفی پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا اعلان کیا ۔ جلسے سے پی ٹی آئی کے ملاکنڈ ریجن کے سینئر نائب صدر فضل مولا ، جاوید اقبال ، ضلعی ممبر حبیب اﷲ خان، ظاہر شاہ خان ایڈوکیٹ ، بھٹو ، جان بہادر ناظم ، جاوید علی تحصیل ممبر اور سپین محمدخان نے بھی خطاب کیا ۔ جلسے میں بلدیاتی نمائندوں معززین علاقہ کی ایک کثیر تعداد موجود تھی ۔ محب اﷲ خان نے کہا کہ کوئی مائی کا لعل آئندہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی کو کامیابی سے نہیں روک سکے گا ۔
تازہ ترین