اسلام آباد (حنیف خالد) وفاقی حکومت نے 6ارب روپے کی لاگت سے ملک بھر کے سیاحوں کی خاطر بحرین‘ کالام روڈ کو عالمی معیار کی پہاڑی سڑک بنانے کا کام اگلے سال تک مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ اس سڑک کی چوڑائی بڑھا کر 6اعشاریہ ایک میٹر کی جا رہی ہے اور اسکے دونوں اطراف ایک ایک میٹر چوڑے شولڈر بنائے جا رہے ہیں۔ اس پراجیکٹ میں سڑک پر بائیس پلوں کی تعمیر اور بحالی کا کام شروع ہے۔