• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
محافلِ نعت ﷺ کا اہتمام

شفقت علی رضا،(نمائندہ جنگ،اسپین)

یورپی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی نوجوان نسل کو دین اور عشق رسول ﷺ سے جوڑے رکھنے کا بہترین ذریعہ محافل نعت کا انعقاد ہے ، ایسی بابرکت محافل میں پاکستان سے دور رہنے والی خواتین اور بچے کثیر تعداد میں شریک ہوتے ہیں ۔ یورپی ممالک میں پاکستانیوں نے مختلف پلیٹ فارمز سے محافل نعت کا اہتمام کیا ہے، جن میں منہاج القران ، منہاج ویلفیئر فاونڈیشن ، دعوت اسلامی ،اورا سپین میں پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کا کام کرنے والی ایسوسی ایشنز اور فیڈریشنز پیش پیش ہیں ۔ 

مولانا طارق جمیل ، ڈاکٹر طاہر القادری اور ذاکر نائیک بھی مسلمانوں کے جذبہ ایمانی کو مزید بڑھانے کے لئے بارسلونا اور دوسرے ہسپانوی شہروں میں آکر اللہ اُس کے رسول ﷺ کی باتیں اپنے خطابات کے ذریعے بتا کر گئے ہیں ۔

 گذشتہ دنوں منہاج القرآن انٹرنیشنل اسپین کے زیر اہتمام بارسلونا اور نواحی علاقے بادالونا میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ نعت ٹور ’’تعلیم سب کے لیے‘ ‘ کے عنوان سے محافل نعت منعقد کی گئیں، جن میں عاشقان رسول ﷺ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور دوران محفل درود پاک کا ورد کرتے رہے۔

محافلِ نعت ﷺ کا اہتمام
محفل نعتﷺ میں شریک مہمان حضرات اور شرکاء

ا سپین کے صوبے کاتالونیا کے دارالحکومت بارسلونا اور بارسلونا کے نواحی علاقے بادالونا میں محافل نعت کا اہتمام کیا گیا ، پہلی محفل بادالونا کے خوبصورت ہال میں منعقد کی گئی ، محفل شروع ہونے سے پہلے ہی عاشقان رسول ﷺ کی کثیر تعداد ہال میں آنا شروع ہو گئی تھی ۔ان محافل میں پاکستان سے صاحبزادہ تسلیم احمد صابری اور شہباز قمر فریدی خصوصی طور پر شرکت کے لئے حاضر ہوئے تھے ۔

جنہوں نے نعتیہ اشعار کا ہدیہ عقیدت بارگاہ رسالت ﷺ میں نچھاورکیا۔محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کی سعادت شعیب شبیر نے حاصل کی، شعیب شبیر نے اتنے خوبصورت انداز سے تلاوت کلام پیش کی کہ سننے والے جزاک اللہ اور سبحان اللہ کا ورد کرتے رہے ۔

 محفل نعت میں ا سٹیج سیکریٹری کے فرائض مدثر اقبال چشتی اوراسد اقبال قادری نے احسن انداز سے نبھائے اور یہ دونوں احباب شرکاء محفل کو مخاطب کرتے ہوئے آغوش پراجیکٹ کے بارے میں بھی بتاتے رہے ، چونکہ یہ محفل نعت یتیم بچوں کی پرورش اور تعلیمی اخراجات کو پورا کرنے کے لئے فنڈز اکھٹے کرنے کے لئے ترتیب دی گئی تھی، لہذا اس مقصد کو بیان کیا جانا ضروری تھا تاکہ شرکاء کو معلوم ہو سکے کہ انہوں نے کس طرح یتیم بچوں کی کفالت کا ذمہ لینا ہے ۔ 

محفل نعت بادالونا میں مقامی نعت خواں حضرات میں میاں محمد، سمیع اللہ، غلام مرشد ، معروف نعت خواں سعید اختر حیدری،شمریز احمد قادری اور ریڈیو اور ٹی وی کے مشہور نعت خواں قدیر احمد خان نے بارگاہ رسالت ﷺ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا ،جبکہ نعت ، منقبت اور صوفیانہ کلام صاحبزادہ تسلیم احمد صابری اور شہباز قمر فریدی نے پیش کیا۔ اس کار خیر میں عوام الناس نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔

محفل نعت کے اختتام پر منہاج القران اور عوامی تحریک کے محمد اقبال چوہدری نے محفل نعت میں آنے والے تمام احباب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو ایسے کاموں میں حصہ لیتے ہیںاور یتیم بچوں کی کفالت کا ذمہ اُٹھاتے ہیں ۔دوسری محفل منہاج القران اسلامک سینٹر بارسلونا میں منعقد ہوئی جس میں تلاوت کلام پاک کی سعادت الحاج قاری چوہدری عبدالرحمان نے حاصل کی ، اس محفل میں بھی یتیم بچوں کی کفالت کے لیے فنڈز اکھٹے کیے گئے تھے۔

تازہ ترین
تازہ ترین