بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے والے احسان عادل نے اسی سطح پر پاکستان کے خلاف میچ کیلئے میدان میں اتر گئے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں احسان عادل نے یونائیٹڈ اسٹیٹس آف امریکا (یو ایس اے) کےلیے ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبیو کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف میچ کھیلا۔
اس میچ میں احسان عادل متاثر کن کارکردگی کی پیش نہیں کرسکے۔ انہوں نے 3 اوورز کروائے اور 39 رنز دیے جبکہ کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔
اسی طرح بیٹنگ میں احسان عادل نے ایک رن بنا کر ناٹ آٹ رہے۔
احسان عادل نے پاکستان کی جانب سے 3 ٹیسٹ میچز کھیلے جن میں 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 6 ون ڈے میچز میں 4 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے پاکستان کی جانب سے کوئی ٹی ٹوئنٹی نہیں کھیلا۔
وہ 2015 کے کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستانی اسکواڈ کا حصہ تھے۔
واضح رہے کہ گل محمد ایسے کھلاڑی تھے جنہوں نے پہلے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلا اور پھر اس کے بعد پاکستان کی طرف سے ٹیسٹ میچ کھیلا۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گل محمد نے بھارت کی جانب سے کھیلتے ہوئے پاکستان کے خلاف میچ کھیلا، تاہم انہوں نے پاکستان کی صرف ایک ٹیسٹ میچ میں نمائندگی کی اور یہ میچ انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف کھیلا۔