گزشتہ دنوں امریکی شہر ڈیلس میںبیسویںسالانہ گالا کے موقعے پر ایسٹ پلامو اسلامی سینٹر میں (ای پی آئی سی) کے تعاون سے آرٹ نمائش کا اہتمام کیا گیا ،جس میں 13 مختلف آرٹسٹوں کے فن پارے اور خطاطی رکھی گئی تھی،جہاں ہزاروں لوگوں کو اسلامی خطاطی کے بہترین آرٹ کو دیکھنے کا موقع ملا۔
اس موقعے پرکراچی سے تعلق رکھنے والے کمرشل آرٹسٹ محمد اسماعیل نے بھی شرکت کی۔کمرشل آرٹسٹ محمد اسماعیل نے اپنے فن کا آغاز فلم ،ٹیلی ویژن کے سلائیڈ،ٹیلپ بنانے سے کیا ، وہ پراڈکٹ فوٹو گرافی میں اعلیٰ مقام رکھتے ہیں۔
اُن کے پاس پاکستان کی سب سے بڑی ٹرانسپنسی کی لائبریری ہے،جس میں تقریباً دو لاکھ سے زائد ٹرانسپنسیز موجود ہیں۔ انہیں پاکستان کے معروف سرکاری ونجی اداروں کے لوگوز بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔نمائش میں پاکستانی و امریکی شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔