• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس نظام کو عوام دوست بنایا گیا ہے،مشیرخزانہ

ٹیکس نظام کو عوام دوست بنایا گیا ہے،مشیرخزانہ

مشیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ٹیکس نظام کوعوام دوست بنایا گیا ہے، ٹیکسوں کی شرح کم کر کے دائرہ کار وسیع کیا گیا، حکومت چند روز میں نئی ایمنسٹی اسکیم کا اعلان کرے گی۔

کراچی میں ورلڈ اسلامک فنانس فورم کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں محصولات کی شرح وصولی میں نمایاں بہتری آئی، کراچی سمیت پورے ملک میں امن امان بحال ہوگیا،ملکی بہترصورت حال کی وجہ سے معاشی اہداف حاصل کرنا مشکل نہیں رہا۔

مشیر خزانہ نے کہا کہ صنعتوں اورچھوٹے کاروبار کے فروغ کے لیے اقدامات کیے ہیں، مختلف شعبوں میں اسلامک بینکنگ کو فروغ دیا جا رہا ہے،مقامی صنعتوں کو بھی اسلامک فنانس کی طرف لا رہے ہیں، صنعتوں اور چھوٹے کاروبار کے فروغ کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

مفتاح اسماعیل کا کہناہے کہ معیشت بہتر ہو رہی ہے، شرح نمو 6فیصد تک پہنچ چکی ہے، صنعتوں کو مکمل طور پر گیس اور بجلی فراہم کی جا رہی ہے،پاکستان معدنیات کےوسائل سے مالامال ہے، جاپان اورچین نے بھی دوہندسی شرح نموکے حصول میں دو سے تین دہائیاں لگائیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ٹیکسوں کی شرح کم کر کے دائرہ کار کو وسیع کیا گیا ہے، ٹیکس نظام کو عوام دوست بنایا گیا ہے، موجودہ دور حکومت میں محصولات کی شرح وصولی میں نمایاں بہتری آئی۔

مشیر خزانہ نے مزید کہا کہ ملکی بہتر صورت حال کی وجہ سے معاشی اہداف حاصل کرنا مشکل نہیں رہا، امن امان کی صورت حال کا معیشت سے گہرا تعلق ہے،امن کی وجہ سے کراچی میں تجارتی سرگرمیاں بحال ہوچکی ہیں،موجودہ دورمیں 10 سے 12 ہزار میگاواٹ بجلی نظام میں شامل کی گئی۔

تازہ ترین