• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹسن اور پیٹرسن نہیں ہیں،پاکستانی کھلاڑی ذمہ داری لیں،معین

واٹسن اور پیٹرسن نہیں ہیں،پاکستانی کھلاڑی ذمہ داری لیں،معین

لاہور (نمائندہ خصوصی) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ اور پاکستان کے سابق کپتان معین خان کا کہنا ہے کہ اہم غیر ملکی کرکٹرز شین واٹسن اور کیون پیٹرسن کی عد م موجودگی میں اس بار اپنے پاکستانی کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ وہ پشاور کے خلاف میچ میں ذمے داری لیں اور کامیابی حاصل کریں۔ معین خان نے کہا کہ پیر کو کہا کہ اس بار گذشتہ سال فائنل کا بدلہ لینا چاہتے ہیں۔ پچھلا حساب برابر کرنے کے لئے یہ ہمارے لئے اچھا موقع ہوگا۔ امید ہے کہ ہمارے بڑے ناموں کے نہ ہونے کے باوجود ہم ان کنڈیشنز میں اچھا پرفارم کریں گے۔ کم بیک کرنے اور ٹورنامنٹ جیتنے کی کوشش کریں گے۔ معین خان نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں سے میٹنگ میں کہا ہے کہ غیر ملکی نئے آرہے ہیں۔ اس لئے پاکستانی کھلاڑیوں کو اعتماد دکھاتے ہوئے جیتنا ہوگا۔ یہاں سے زلمی کو ہرانے کا موقع ملا ہے جسے مس نہیں کریں گے۔

تازہ ترین