• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس سے ساز باز کی جانچ پر امریکی صدر ٹرمپ کو ریپبلکنز کا انتباہ

روس سے ساز باز کی جانچ پر امریکی صدر ٹرمپ کو ریپبلکنز کا انتباہ

کراچی(نیوزڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کی اپنی ریپبلکن پارٹی کے ساتھیوں نے اسپیشل مشیر رابرٹ مولر کی جانچ میں مداخلت کرنے پر متنبہ کیا ہے، یہ باتیں اس وقت سامنے آئی ہیں جب انہوں نے رابرٹ مولر کی 2016کے امریکی صدارتی انتخاب میں روسی مداخلت کی جانچ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔اتوار کو اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں صدر ٹرمپ نے اپنے موقف کا اعادہ کیا کہ ان کی ٹیم اور روس کے درمیان کوئی ’’ساز باز نہیں ہوئی ہے‘‘ اور انہوں نے اس جانچ کو’’وچ ہنٹ‘‘ قرار دیا۔انہوں نے کہاک ’’مولر کی ٹیم میں 13 پرانے ڈیموکریٹس کیوں ہیں، ان میں بعض ہیلری کے بے ایمان حامی ہیں جبکہ ان میں صفر ریپبلکن ہیں۔ ایک اور ڈیموکریٹ کو شامل کیا گیا ہے۔۔۔ کیا کوئی کہہ سکتا ہے کہ یہ ٹھیک ہے؟ اور یہ کہ کوئی ساز باز نہیں ہے۔‘‘انہوں نے کہا کہ اس جانچ میں’’پرانے ڈیموکریٹس‘‘کی اکثریت ہے۔ دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے وضاحت کی ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا رابرٹ مولر کو برطرف کرنے کا کوئی ارادہ نہیں جو 2016ء کے صدارتی انتخابات میں روس کی مبینہ مداخلت کی گزشتہ کئی ماہ سے تحقیقات کر رہے ہیں۔وائٹ ہاؤس نے یہ وضاحت صدر ٹرمپ کی جانب سے گزشتہ ہفتے کے اختتام پر کیے جانے والے ان کئی ٹوئٹس کے بعد کی ہے جن میں صدر نے رابرٹ مولر کا نام لے کر انہیں براہِ راست تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

تازہ ترین