• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیامر بھاشا ڈیم پروجیکٹ کو دو درجوں میں تقسیم کر دیا گیا

 اسلام آباد (رپورٹ: مہتاب حیدر) حکومت نے دیامر بھاشا ڈیم کی تکمیل میں درپیش مشکلات کو دیکھتے ہوئے اس پروجیکٹ کو دو درجوں میں تقسیم کر دیا ہے۔ پہلے مرحلے میں 510 ارب روپے کی تخمینی لاگت سے ذخیرہ آب تعمیر کیا جائے گا۔ حکومت ڈیم کے لئے اراضی کے حصول کی مد میں 140 ارب روپے خرچ کر چکی ہے، باقی 510 ارب روپے حکومت کے پبلک سیکٹر ڈیو لپمنٹ پروگرام، واپڈا، اپنے ذرائع، کمرشل قرضوں اور دیگر مدات میں حاصل کئے جائیں گے۔ اس طرح مجموعی لاگت 649 ارب روپے ہو جاتی ہے۔ پہلے مرحلے میں ذخیرہ آب کی تکمیل کے بعد 4500 میگاوٹ بجلی کی پیداوار کے لئے بجلی گھر بنانے کے لئے سرمایہ کاری لائی جائے گی۔ اس طرح دو مرحلوں میں تعمیراتی کام مکمل ہوگا۔ حکومت نے اس مد میں 649 ارب 35 کروڑ 70 لاکھ روپے کی لاگت سے پہلے مرحلے کے تعمیراتی کام کی منظوری دے دی ہے۔
تازہ ترین