• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سوشل میڈیا سے مقبول ہونے والےسُپر اسٹارز

آج کل کے دور میں اگر کسی عام  شخص کی راتوں رات بین الاقوامی سطح پر شہرت ہوجائے اور یہ شہرت آفاق کی بلندیوں کو چھونے لگے تو یہ کسی نعمت سے کم نہیں۔۔۔۔۔ اسی تناظر میں سوشل میڈیا کے توسط سے کئی ایسی شخصیات ہیں جن کی مقبولیت کو عام کرنے میں سو شل میڈیا کا کردار کافی دلچسپ رہا ہے۔اور اگر قسمت کی دیوی مہربان ہوجائے تو کب یہ شہرت سُپر اسٹار بنادے اس معاملے میں دن پھرتےدیر نہیں لگتی۔

آج ہم آپ کو انہی سوشل میڈیا اسٹارز کے بارے میں بتا ئیں گے جنہوں نے دنوں میں نہیں چند منٹوں میں  شہرت کی ان بلندیوں کو چھولیا جس کا طلبگار ہر انسان ہوتاہے۔

ارشد خان (چائے والا)

سوشل میڈیا سے مقبول ہونے والےسُپر اسٹارز
نیلی آنکھوں والا چائے والا

سنڈے بازار کے ٹی اسٹال میں کام کرنے والا یہ چائے والا کوئی عام چائے والا نہیں بلکہ نیلی آنکھوں والا حسین آدمی ہے جو کسی ہیرو سے کم نہیں۔یہ پاکستانی چائے والے ارشد خان کے نام سے تو ہر سوشل میڈیا صارف واقفیت رکھتا ہوگا کیونکہ ارشد خان کو اسی پلیٹ فارم سے راتوں رات ایسی شہرت ملی کہ وہ اسلام آباد کے اتوار بازار سے اٹھ کر پاکستان شوبز انڈسٹری کا حصہ بن گئے۔ارشد خان کو میڈیا میں بے حد پذیرائی ملی ، انہیں مارننگ شوز سمیت مختلف میوزک البم اور اشتہارات میں بھی کاسٹ کیا گیا۔ نیلی آنکھوں والے ارشد کی شہرت بھارت سمیت دنیا بھر میں پھیل گئی تھی اور بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان بھی ارشد کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے تھے۔

پریا پرکاش واریئر

پریا پرکاش کی وائرل ویڈیو


انٹرنیٹ پر 30 سیکنڈ کی ایک ویڈیو میں پریا پرکاش واریئر نامی لڑکی نے اپنی آنکھوں کے اشارے سے ایسا جادو جگایا کہ دیکھنے والوں پر سحر سا طاری ہو گیا جس کے بعد وہ انٹرنیٹ پر اتنا مقبول ہوئیں کہ محض چند گھنٹوں میں ان کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد لاکھوں تک پہنچ گئی ہےاور تو اور مارک زکر برگ سے بھی ذیادہ فالوورزبنالیے۔ اب تک کروڑوں لوگ اس ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں اور دیکھتے ہی ہر انسان ان کا دیوانہ ہوجاتا۔تازہ تازہ بنی سوشل میڈیا کوئن پریا پرکاش واریئر کو ایک ویڈیو میں ایکسپریشنز کی وجہ سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

عرشمان

ننھا راک اسٹار


ننھے سپر اسٹار عرشمان نعیم نے عاطف اسلم کا گانا ’’دل دئیاں گلاں ‘‘ گا کر انٹر نیٹ پر دھوم مچا دی تھی اور ان کے گانوں کو سوشل میڈیا پر بھی خوب سراہا گیااور تو اور انڈیا میں بھی عرشمان کی آواز کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔ عرشمان تو ابھی سے راک اسٹار بن گیا ہے۔

کملیش

کملیش نشے کا عادی


سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے13 سالہ بچے ‘کملیش’ کی ویڈیو تو آپ نے دیکھی ہی ہوگی، جس کے مشہور الفاظ ‘نام کیا ہے تیرا؟۔۔۔ کملیش۔۔۔ کہاں کا رہنے والا ہے؟ ۔۔۔ بھوپال۔ ۔۔ یہاں کیسے آیا۔۔۔؟ بھاگ کے، ڈُن، ڈُن، ڈُن، ڈُن۔۔۔’ جو کے ہر میم کا حصہ بن گیا تھا اور لوگ اس سے کافی لطف اندوز بھی ہوئے تھے .

نشے کو ترک کرکے اب کملیش چھٹی جماعت کا طالب علم


جبکہ یہ ویڈیو جہاں وائرل ہوئی وہیں کچھ مہینے بعد کملیش نے سلوشن کا نشہ ترک کرکے صاف ستھری زندگی اپنا لی اوراسکول جانےلگااور آج چھٹی جماعت کا طالب علم ہے۔

ڈھنچک پوجا

ڈھنچک پوجا کا گانا


لوگ اپنی سریلی آوازوں کی وجہ سے مشہور ہوتے ہیں پر ڈھنچک پوجا کو انتہائی بے سُرے گانوں کی وجہ سے شہرت ملی، ان کی بے سُری آواز نے انہیں راتوں رات ایک سلیبریٹی کا درجہ دلا دیاکیونکہ جہاں ان کی آواز بے سری ہے وہی ان کا کانفیڈنس بلا کا ہے جس کو لوگوں نے بہت پسند کیا ۔

مومنہ مستحسن


مومنہ مستحسن نے اپنی خوبصورتی اور دلکش اداؤں کی وجہ سے لوگوں میں شہرت پائی اور ان کی آواز کے جادو نے ہر ایک کو ان کا گرویدہ بنا دیا۔ یہ نیو یارک کی رہائشی پاکستانی گلو کارہ ہیں۔جن کی آواز نے تو لوگوں کو اپنا دیوانہ بنایا ہی وہی لوگ ان کے حسن کے بھی اثیر ہوگئے۔

صائمہ حسین میر

سوشل میڈیا سے مقبول ہونے والےسُپر اسٹارز
شاہ رخ خان کے ساتھ صائمہ کی وائرل تصویر

یہ لڑکی بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی وجہ سے مشہور ہوئی۔ اس کی شروعات اس وقت ہوئی جب شاہ رخ نے ان کے ساتھ ایک گروپ سیلفی لی۔ جب یہ تصویر وائرل ہوئی تو لوگوں نے شاہ رخ خان سے زیادہ اس لڑکی کی جانب توجہ دینا شروع کردی۔بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ سیلفی لینے پر صائمہ سیلفی گرل کے نام سے مشہور ہوگئیں۔ اس تصویر کو جب صائمہ نے پوسٹ کیا تو بہت سے لوگوں نے انہیں پیغامات بھیجے اور شادی کی پیش کش کی۔ لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ بولی وڈ کنگ ان کے لئے خوش قسمت ثابت ہوئے۔


تازہ ترین