کراچی (اسٹاف رپورٹر)چھوٹے کاروبار کے لئے مالی وسائل کو فروغ دینے اور ان کو مالیاتی شمولیت فراہم کرنے والی کمپنی کارانداز پاکستان اور اوریکس لیزنگ پاکستان لمیٹڈ (او ایل پی) نے 40 ملین ڈالر مالیت کے رسک شراکت داری معاہدہ پر دستخط کردیئے ہیں، جس کے ذریعے او ایل پی چھوٹے کاروبار میں سرمایہ کاری کے لئے مالی وسائل فراہم کرے گا۔ اس پروگرام پر عمل درآمد برطانوی حکومت کے محکمے بین الاقوامی ترقی کی جانب سے بھرپور مالی تعاون کے باعث ممکن ہوا ہے۔