امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کردی ہیں، امریکی محکمہ خارجہ کی ویب سائٹ پر پابندیوں سے متعلق تفصیلات جاری کردی گئیں۔
نئی امریکی پابندیوں میں ایران کی 10 شخصیات اور 27 اداروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق ایران پر نئی پابندیاں اس وقت سامنے آئی ہیں جب صدر ٹرمپ ایران سے جوہری مذاکرات کیلئے کوشش کر رہے ہیں۔
نئی امریکی پابندیوں میں ہانگ کنگ اور یو اے ای کے چند ادارے بھی شامل ہیں۔