• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصر:سینائی میں فوج کی کارروائی، چھتیس دہشت گرد ہلاک

مصر:سینائی میں فوج کی کارروائی، چھتیس دہشت گرد ہلاک

مصر میں گزشتہ پانچ دنوں کے دوران کم از کم چھتیس دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

مصری فوج کے ترجمان کرنل تامر الرفاعی نے بتایا کہ یہ ہلاکتیں جزیرہ نما سینائی میں جاری کارروائی کے دوران ہوئیں۔ بیان کے مطابق گزشتہ پانچ روز کے دوران فوج نے عسکری کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا۔

مصر:سینائی میں فوج کی کارروائی، چھتیس دہشت گرد ہلاک

اس دوران فضائیہ نے العریش شہر کے جنوب مغرب میں گولہ بارود سے بھری ایک فور وہیل ڈرائیو گاڑی اور دہشت گردوں کے زیر استعمال 12 پناہ گاہوں کے علاوہ گولہ بارود سے بھری ایک وین بھی تباہ کر دی۔

مصر:سینائی میں فوج کی کارروائی، چھتیس دہشت گرد ہلاک

مصری صدر عبدالفتح السیسی کی جانب سے تین ماہ کے دوران اسلامک اسٹیٹ کو ختم کرنے کے اعلان کے بعد فوج نے فروری میں یہ آپریشن شروع کیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ ان پانچ دنوں میں ساڑھے تین سو کے لگ بھگ افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔


تازہ ترین