• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرک بورڈ کے تحت سالانہ امتحانات کی تیاریاں مکمل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میٹرک بورڈ کراچی کے تحت 28؍مارچ سے شروع ہونے والے سالانہ امتحانات کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، قائم مقام ناظم امتحانات خالد احسان نے بتایا کہ 389؍امتحانی مراکز قائم کر دیے گئے ہیں جن میں 212؍طلبہ کے اور 177؍طالبات کے لیے ہوں گے، میٹرک کے امتحانات میں تقریباً 3؍لاکھ 53؍ہزار امیدوار شریک ہوں گے جن میں 3؍لاکھ 8؍ہزار سائنس کے جبکہ 44؍ہزار سے زائد آرٹس کے ہوں گے، اُنہوں نے بتایا کہ اس مرتبہ ویجی لینس ٹیم تشکیل نہیں دی گئی ہے، چیئرمین بورڈ اور بورڈ کا عملہ امتحانی مراکز کے دورے کرے گا اُنہوں نے بتایا کہ صبح آرٹس کے پرچے ہوں گے جبکہ دوپہر کو سائنس کے پرچے ہوں گے، خادل احسان نے بتایا کہ نویں میں 154043؍امیدوار امتحان دیں گے جبکہ دسویں میں 154670؍امیدوار شریک ہوں گے اُنہوں نے بتایا کہ چیئرمین بورڈ پروفیسر سعید کی ہدایت پر بڑے امتحانی مراکز قائم کیے گئے تاہم چند امتحانای مراکز تبدیل کر دیے گئے ہیں۔
تازہ ترین