• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف، مریم اور کیپٹن (ر)صفدرکا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزیر داخلہ کو خط ارسال

نواز شریف، مریم اور کیپٹن (ر)صفدرکا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزیر داخلہ کو خط ارسال

لاہور(خبرنگارخصوصی)نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزیر داخلہ کو خط ارسال کر دیا گیا،یہ خط جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی جانب سےبھیجا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ آٓگاہ کیا جائے کہ کرپشن کے سنگین مقدمات کے باوجود نواز شریف سمیت دیگر کا نام ای سی ایل میں کیوں نہیں ڈالا گیا ،نواز شریف و دیگر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق فیصلہ کابینہ سے منظوری سے کس نے مشروط کیا ،یہ بھی بتایا جائے کہ نواز شریف اور دیگر کا نام ایسی ایل میں ڈالنے سے متعلق وزارت داخلہ کے کتنے اجلاس ہوئے اور گزشتہ 5سالوں میں ای سی ایل میں ڈالے گئے ناموں کی تفصیلات دی جائیں، تسلی بخش جواب نہ دیا گیا تو عدلیہ سے رجوع کیا جائے گا۔

تازہ ترین